ارنا کے مطابق عراقی مزاحمتی تحریک کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ حملہ جمعرات کی شام " ارقب نامی ایڈوانسڈ کروز" میزائلوں سے کیا گیا۔
عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے میڈیا ونگ نے بتایا ہے کہ ہمارے مجاہدین نے غزہ کے عوام کی مدد اور ان کے قتل عام کے جواب میں یہ حملہ کیا ہے۔
المیادین ٹیلی ویژن نے کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے جب عراقی سرزمین سے براہ راست تل ابیب پر حملہ کیا گیا۔
عراق کے اسلامی مزاحمتی گروپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی پر حملے بند نہ ہونے تو ہو صیہونی حکومت کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دے گی۔
آپ کا تبصرہ